پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان واپس آنے سے انکار کر دیا اس لئے اب نوازشریف؟ شیخ رشید نے بڑا بیان داغ کر ایک بار پھر ہنگامہ مچا دیا

مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کی پاکستان آنیکی رکاوٹ بن گیا‘ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان واپس آنے سے انکار کر دیا اس لئے اب نوازشریف؟ شیخ رشید نے بڑا بیان داغ کر ایک بار پھر ہنگامہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید نے کہا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کی پاکستان آنیکی رکاوٹ بن گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کی سیاست نے اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر پتا لگ جائے گا۔ معیشت وینٹیلیٹر پر اورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔ جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔کرپٹ اورچورملزموں اورمجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے۔ ہرشخص موبائل فون پرہے اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.