پاکستان

اگلے ماہ کون سا بحران آنے والا ہے؟مصدق ملک نے خبردار کردیا

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجاہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے ، اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے ، 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.