پاکستان

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کی سفارش

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرکے الاؤنس دینے کی سفارش کردی۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ دس ، پندرہ ہزار تنخواہ والے سے بل لیا جا رہا ہے ، واپڈا ملازمین کو بجلی مفت ہے ، کیا مفت بجلی ختم کرنے کیلئے وزارت نے کوئی سفارش کی ہے؟سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ 80 لاکھ صارفین حکومت سے بجلی پر سبسڈی لے رہے ہیں، ایک سال میں پاور سسٹم نے 1100 ارب روپے کا نقصان کیا، اگلے سال نقصان دو کھرب روپے کا ہوگا۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ آئندہ اجلاس میں اگر سی ای او کے الیکٹرک نہ آئیں تو ان کو گرفتار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فری بجلی ختم کرنے کی سفارش سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو آگاہ کریں گے، ریکوری اور سبسڈی کی مد میں پاور سیکٹر میں ایک ٹریلین سے زائد کا فرق ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ہر حکومت اپنے لوگ لگا دیتی ہے، ان کا کمپنی کے ڈوبنے سے کوئی نقصان نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.