پاکستان

پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کے حملے تیز ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بڑے شہروں میں کراچی  میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

قومی اداہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 941  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309 افراد میں وائرس  کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 24  گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا  ہے جہاں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  مجموعی  طور پر شرح 6.10 فیصد رہی جب کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں کراچی میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85  فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.