پاکستان

وزیراعظم نے گوادر میں 100میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں 100 میگاوٹ کی ایران مکران ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انہوں ںے ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجن فراہم کرنے کا اعلان کیا ساتھ ہی 100 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسعد محمود، سید نوید قمر، شاہزین بگٹی، احسن اقبال، آغا حسن بلوچ، خرم دستگیر، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور سید فہد حسین بھی موجود تھے۔قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے اسپتال کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی کی۔ گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ اسپتال مقامی لوگوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجن فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہیں انجن میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم نے 100 میگاواٹ ایران مکران ٹرانسمیشن لائن کا سنگِ بنیاد بھی رکھا اور کہا کہ یہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا جس سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.