پاکستان

توانائی بچت مہم، سندھ حکومت نئے نیا نوٹیفکیشن ‘ کیا تبدیلی ہوئی؟ سب پتا چل گیا

ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی' اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے

توانائی بچت مہم، سندھ حکومت نئے نیا نوٹیفکیشن ‘ کیا تبدیلی ہوئی؟ سب پتا چل گیا ‘ سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز کاروباری اوقات سے متعلق پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

خیال رہے کہ 17 جون کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا تھا اور رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ گزشتہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے 10 بجے ختم کرنا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ان پابندیوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.