پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح کہاں تک پہنچ گئی؟ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ عوام کو چونکا دینے والے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار سامنے آگئے

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 28.05 فیصد تک پہنچ گئی' ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.01 فیصد اضافہ ہوا

ملک میں مہنگائی کی شرح کہاں تک پہنچ گئی؟ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ عوام کو چونکا دینے والے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں’ رپورٹ میں کہا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.01فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 32 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے تک مہنگا ہوا، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا۔

اسی طرح فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے، دال مونگ 9 روپے 02 پیسے فی کلو اور ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت 4 روپے 9 پیسے بڑھ گئی ہے۔ 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک ہفتے میں 122 روپے تک مہنگا ہوا، اضافے کے بعد 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 2770 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ ایک ہفتے میں 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.