پاکستان

کارڈیلرز،ریسٹورنٹ اورسیلونزکو ٹیکس نیٹ میں لانےکا اعلان

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےرئیل اسٹیٹ کےبروکرز،بلڈرز،کارڈیلرز،ریسٹورنٹ اورسیلونزکوٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کردیا

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےرئیل اسٹیٹ کےبروکرز،بلڈرز،کارڈیلرز،ریسٹورنٹ اورسیلونزکوٹیکس نیٹ میں لانےکا اعلان کردیا۔ اپنےٹویٹس میں وزیرخزانہ نےکہا ہےکہ ہم مرحلہ وارلاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں،میں جیولرزکونیٹ میں لایا ہوں اوریقین رکھیں کہ میں اگلے چند ماہ میں ان تمام پیشہ ورافراد کونیٹ میں لےآؤں گا۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ چھوٹےدکان داروں،جیولرزکوٹیکس نیٹ میں لانےکےلیےمیں نےایسوسی ایشنزسےبات کی ہےاوریہ فیصلہ ان کی مشاورت سےکیا ہے،اب میں ریئل اسٹیٹ کےبیوپاریوں،بلڈرز،ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیولپرز،کارڈیلرز،ریستورانوں اورسیلونزوغیرہ کوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش کروں گا لیکن اس میں سےکچھ بھی زبردستی نہیں ہوگا،بلکہ مشاورت سےکیا جائےگا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.