وزیراعظم کی متحدہ کےوفد سےملاقات ,اندرونی کہانی سامنےآگئی
معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےپرایم کیوایم پاکستان نےوزیراعظم سےشکوہ کیا
وزیراعظم شہبازشریف اورمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےوفد کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےپرایم کیوایم پاکستان نےوزیراعظم سےشکوہ کیا۔ اتحادی جماعت کےشکوے پروزیراعظم نےمعاہدے پر عمل درآمد کےلیےکمیٹی بنانےکی یقین دہانی کروادی۔ ایم کیوایم نےپاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سےکیےگئے معاہدے میں سست روی کی شکایت کرتےہوئےکہا کہ معاہدے کےکئی اہم امورتاحال حل طلب ہیں۔
وزیراعظم نےمتحدہ کوپیپلزپارٹی سےبات کرکےمعاہدے پرعملدرآمد ہونےکی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا سندھ کی ترقی کےلیےساتھ چلنا ضروری ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم نےکہا کہ بلدیاتی ڈرافٹ پرنہ قانون سازی ہوئی،نہ سپریم کورٹ کےفیصلےپرعمل درآمد ہوا۔ وزیراعظم نےایم کیوایم کومعیشت پرکیےجانےوالےفیصلوں پراعتماد میں لیا۔