پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کینڈین رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید، پاکستان نے جوابی کارروائی میں ایسا بڑا قدم اٹھا لیا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

پاکستانی حکومت نے ایک کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے پاکستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان پر کینیڈا سے سخت احتجاج ریکارڈ کرا دیا

کینڈین رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید، پاکستان نے جوابی کارروائی میں ایسا بڑا قدم اٹھا لیا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف گزشتہ روز پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا گیااور کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے غیرذمہ دارانہ بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کینیڈین سفارت کار کو بتایا گیا کہ پاکستان کے متعلق کینیڈین رکن پارلیمنٹ کاحالیہ بیان سفارتی روایات کے منافی اور انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا۔اس موقع پر کینیڈین سفارت کار کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹام کیچ کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور کینیڈین پارلیمان کے ایوان زیریں کے رکن ہیں۔ ٹام کیچ نے ایوان زیریں میں تقریر کرتے ہوئے پاک فوج اور اس کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے تھے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹام کیچ پر پہلے بھی پاکستان مخالف گروپوں کے لیے مہم چلانے کاالزام عائد کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.