پاکستانفیچرڈ پوسٹ

احتجاج کی سیاست یا مذاکرات، تحریک انصاف کو فالو کرنے والوں نے قیادت کو کون سے مشورے دینا شروع کر دیئے؟ چشم کشا انکشافات سامنے آگئے

78 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا مشورہ دیا ہے: گیلپ سروے

احتجاج کی سیاست یا مذاکرات، تحریک انصاف کو فالو کرنے والوں نے قیادت کو کون سے مشورے دینا شروع کر دیئے؟ چشم کشا انکشافات سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 78 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 30 مئی سے 13 جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گیلپ پاکستان کے جاری کردہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 78 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کے بجائے سیاسی حریفوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ مشورہ دینے والوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ 71 فیصد پاکستانی ایسے ہیں ۔جو اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہیکہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد انتخابات کے بھی حمایت کرتے ہیں لیکن 24 فیصد 2023 میں مقررہ وقت پر انتخاب چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 52 فیصد اگلے چھ ماہ میں ملکی حالات میں بہتری کے لیے بھی کافی پرامید ہیں ، البتہ 47 فیصد مایوس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.