پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اقتدار لے کر شہباز شریف نے کونسی بڑی غلطی کی؟ الیکشن کب ہوں گے ؟ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کر دیا

ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، اقتدار لے کر ن لیگ نے زندگی کی سب سے بڑی حماقت کی ہے، اکتوبر/ نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں

ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اقتدار لے کر شہباز شریف نے کونسی بڑی غلطی کی؟ الیکشن کب ہوں گے ؟ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، اقتدار لے کر ن لیگ نے زندگی کی سب سے بڑی حماقت کی ہے، اکتوبر/ نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں جولائی کے مہینے کو اہم کہہ چکا ہوں، لاہور میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر آپس میں اتحاد نہیں ہے، ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے اور لوگوں میں ایک خوف ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کا احترام تھا، ہے اور رہے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 50/ 50 سال کے ورکرز کو چھوڑ کر لوٹوں کو ٹکٹ دے دیا گیا، میں ن لیگ کی ووٹوں کی بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.