پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سپر ٹیکس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع، ایل پی جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ اعدادو شمار سامنے آنے پر ملک بھر کی عوام میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر آگئی

ملک بھر میں ایل پی جی کے نرخ میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایل پی جی 200 روپے کلو کے بجائے اب 210 روپے فی کلو فرخت ہوگی

سپر ٹیکس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع، ایل پی جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ اعدادو شمار سامنے آنے پر ملک بھر کی عوام میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کے نرخ میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایل پی جی 200 روپے کلو کے بجائے اب 210 روپے فی کلو فرخت ہوگی،گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے اضافے سے 2475 روپے جبکہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 455 روپے اضافے سے 9532 روپے میں فروخت ہوگا،ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کے نرخ میں اضافے کو بھی بلا جواز قراردے دیا،اورکہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت بڑھ رہی ہے،حکومت مارکیٹ میں مصنوعی قلت کا نوٹس لے،یادرہے کہ ملک میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

سی پی پی اے کی مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت دیگر ممبران کی موجودگی میں سماعت کی گئی ، جہاں سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ، تاہم دوران سماعت نیپرا نے کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے تحت 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بنتا ہے ، جس کے ساتھ ہی بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.