پاکستان

جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا اشارہ دے دیا۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے،پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، بہت جلد عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ہونے والا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کیلئے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہو چکا ہے،  پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں، افغانستان سے انشااللہ کوئلہ آنا شروع ہو گا، افغانستان سے کوئلے کی درآمد سے 2 ارب ڈالر کے قریب بچیں گے، افغانستان سے کوئلہ ڈالر میں نہیں روپے میں خریدیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.