پاکستان
عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلائیں؛ عائشہ گلالئی کا خط
پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں عائشہ گلا لئی نے لکھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان آرمی سمیت ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔‘عائشہ گلالئی نے خط میں مزید لکھا کہ ’عمران خان بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔‘
ائشہ گلالئی نے خط میں لکھا کہ ’عمران خان کی جماعت تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا جائے۔‘