پاکستان

اسحاق ڈارواپسی پرکیا کریں گے؟وزیرداخلہ نےبتادیا

رانا ثنا اللّٰہ نےکہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نوازکریں گی،اسحاق ڈارجب چاہیں واپس آئیں گے

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نوازکریں گی،اسحاق ڈارجب چاہیں واپس آئیں گےاورجس عہدے پرکام کرنا چاہیں گےکریں گے۔ رانا ثنا اللّٰہ  نےدعویٰ کیا کہ (ن) لیگ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائےگی۔ رانا ثنا اللّٰہ نےکہا کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے، قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو  آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ رانا ثنا اللّٰہ کا مزیدکہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.