پاکستان

ای اے سی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے

وزیرِاعظم میاں محمد شہبازشریف نےاکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی تشکیلِ نوکردی۔

وزیرِاعظم میاں محمد شہبازشریف نےاکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی تشکیلِ نوکردی۔ اکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اکنا مک ایڈوائزی کونسل کے ممبران ہوں گے۔ وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا اور مصدق ملک بھی ای اے سی کے رکن ہوں گے۔

نجی شعبےسےای اے سی ممبران میں لمس یونیورسٹی کےڈاکٹراکبرزیدی،ڈاکٹرندیم جاوید،ڈاکٹرثمینہ خلیل،ڈاکٹرمسعود احمد کوشامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹراعجازنبی، ڈاکٹرحفیظ پاشا،ڈاکٹرعلی چیمہ،ڈاکٹرمحمد حسن شاہ بھی اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبرہوں گے۔ اکنامک ایڈوائزی کونسل میں ڈاکٹراخترحسین شاہ،ڈاکٹرایس منظوراحمد،خرم حسین اورثاقب شیرانی بھی بطورممبرشامل کیےگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.