پاکستان

آئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالرمل جائیں گے

وزیرِاعظم شہبازشریف نےامید ظاہرکی ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالرمل جائیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر مل جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے، بنگلا دیش میں 6 ارب ڈالرسےبہت بڑا انفرا اسٹرکچربنایا گیا، پاکستان میں بھی کسی چیز کی کمی نہیں، ہرشعبے کے ایکسپرٹ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دکھ ہے کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کا مقام حاصل نہیں کر سکے، 1250 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ دو ڈھائی سال پہلے مکمل ہو جانا چاہیے تھا، امریکی کمپنی نے 3 اور منصوبے لگائے تھے لیکن گیس نہ ہونے کی وجہ سے گنجائش کے مطابق بجلی نہیں بنا سکتے، ہمارے پاس لانگ ٹرم گیس کے سمجھوتے نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.