پاکستان

حمزہ شہبازکی حمایت:چوہدری شجاعت کی تردید

ق لیگی صدرنےکہا کہ میں صاف کہتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہبازکی حمایت کے دعووں کی تردید کردی۔  ق لیگی صدرنےکہا کہ میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چوہدری پرویز الہٰی کو ہی ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ق لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہے، انشاء اللّٰہ وہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہی حمایت کریں گے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا، اس طرح کی بےبنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.