پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ایک اور اتحادی جماعت نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خبردار کر دیا، مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کر پائے گی یا نہیں؟ بڑا سوال اٹھ گیا

حکومت ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی تو اے این پی کو تلخ فیصلے لینے ہوں گے' رہنماء اے این پی امیر حیدر ہوتی

ایک اور اتحادی جماعت نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خبردار کر دیا، مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کر پائے گی یا نہیں؟ بڑا سوال اٹھ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شہباز حکومت کو خبردار کر دیا ہے، اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ حکومت ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی تو اے این پی کو تلک فیصلے لینے ہوں گے۔اے این پی نے سلیکٹڈ سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیا، موجودہ حکومت کو اب ذمہ داری لینی ہوگی۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ درست معاشی پالیسیوں عوام کو ریلیف کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔اے این پی کسی ایسی حکومت کی حمایت نہیں کرے گی جو عوام کی خدمت نہ کر سکیں۔عوامی خدمت کیلئے اے این پی کسی وزارت اور عہدے کی محتاج نہیں۔ سخاکوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جانتے ہیں کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کی موجودہ مشکلات کی ذمہ دار تحریک انصاف کی نااہل اور نالائق حکومت ہے۔پچھلے چار سال میں تحریک انصاف نے 20 ہزارارب روپے کا بیرونی قرضہ لیاہے۔تحریک انصاف کی نااہلی کی وجہ سے چار سال میں بجلی کی مد میں ڈھائی ہزار ارب روپے جبکہ گیس کی مد میں 1400 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ چار سالہ سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سیآج معیشت زوال پزیر جبکہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرائن تنازعے کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.