پاکستان

کورونا کیسزمیں اضافہ، NCOC کومکمل بحال کرنےکا فیصلہ

روزیرِاعظم شہبازشریف نے اظہارِتشویش کرتے ہوئے این سی او سی کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا

وزیرِاعظم شہبازشریف نےکورونا وائرس کےبڑھتےہوئےکیسزکےباعث این سی اوسی کومکمل بحال کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت کورونا وائرس کی وباء کوقابوکرنےکےلیےبنائےگئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ صحت اوراین سی او سی کےحکام نےشرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےکیسزپروزیرِاعظم شہبازشریف نے اظہارِتشویش کرتے ہوئے این سی او سی کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے اجلاس میں حکام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپرعمل کرانے کی ہدایت کی۔

انہوں نےتمام صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کوکورونا وائرس کی ایس اوپیزپرعمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے یہ ہدایت بھی کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤکےلیےتمام ضروری اقدامات کیےجائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.