پاکستان

فاروق ستارکا ایم کیو ایم کےانتخابی نشان پرلڑنےسےانکار

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستارضمنی انتخاب آزاد امیدوارکی حیثیت سےلڑنے کے خواہش مند ہیں

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کےضمنی انتخاب کےمعاملےپرمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اورڈاکٹرفاروق ستارکے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستارضمنی انتخاب آزاد امیدوارکی حیثیت سےلڑنے کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرفاروق ستارپرپتنگ کے نشان پرضمنی انتخاب میں حصہ لینے پرزوردیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے انہیں آزاد امیدوار کے طور پر سپورٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے جواب کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018ء کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔ فاروق ستار 2018ء میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

2018ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کامیاب ہوئےتھے۔ عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے،جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کوہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.