پاکستان

ضمنی الیکشن:مریم نوازانتخابی مہم چلائیں گی

ہفتہ، اتواراورپیرکے روزلاہورکےحلقوں کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ مریم نواز پنجاب کےمختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازپنجاب کے 20 حلقوں میں ہونےوالے ضمنی انتخاب کےسلسلےمیں ہفتے سے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازہفتہ، اتواراورپیرکے روزلاہورکےحلقوں کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ مریم نواز پنجاب کےمختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گی۔

 وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا تھا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نوازکریں گی۔ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کےانحراف کی وجہ سےخالی ہوئی تھیں جہاں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے۔ ڈی سیٹ اراکین اسمبلی کی نشستوں پرتحریک انصاف اورپی ڈی ایم کی حمایت یافتہ جماعتوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.