پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت میرے ساتھ زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟ میں تو جیل بھی جانے کو تیار ہوں؟ ہمیشہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دوں گا؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

زیادہ سے زیادہ جیل جا سکتا ہوں، لیکن کچھ بھی ہو جائے میں عمران خان کیساتھ ہوں، میں بہت ڈپریشن میں ہوں: شیخ رشید

حکومت میرے ساتھ زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟ میں تو جیل بھی جانے کو تیار ہوں؟ ہمیشہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دوں گا؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جیل جا سکتا ہوں، لیکن کچھ بھی ہو جائے میں عمران خان کیساتھ ہوں، میں بہت ڈپریشن میں ہوں، مجھے اس وقت سیاسی نہیں بلکہ ملکی سلامتی کی فکر ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ جیل ہی جا سکتا ہوں، لیکن کچھ بھی ہو جائے میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عمران خان کا ساتھی ہوں اور پاکستان کے لئے اس کے ساتھ کھڑا ہوں اور خوش ہوں کہ عمران خان کی شکل میں قومی قیادت موجود ہے اور اس کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت ڈپریشن میں ہوں، مجھے اس وقت سیاسی نہیں بلکہ ملکی سلامتی کی فکر ہے، پاکستان میں ذمے داران کو بتانا چاہتا ہوں زمینی حالات بہت خراب ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ نے لوٹوں کو ٹکٹ دیا، جس کھوکھے پر ناشتہ کرتے میں ڈرتا تھا اب وہ مجھے خود کہتے ہیں عمران خان کو ووٹ دیں گے، میں جولائی سے قبل 63اے کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی دیکھتا ہوں ،پنجاب میں 20 منحرف ارکان کے انتخابات سے قبل کوئی بڑا فیصلہ آسکتا ہے، پاکستان میں ذمہ دران کو بتانا چاہتا ہوں زمینی حالات بہت خراب ہیں ،میں دل برداشتہ اور ڈیپریشن میں ہوں کہ لوگوں کے پاس اب قبر کے پیسے نہیں ہیں،شہبازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ قبر ستان میں آئی بی اور اسپیشل برانچ کو بھیج دیں دیکھیں وہاں کیا ہورہا ہے، شکر ہے ابھی ملک میں مدد کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.