پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کے ضمنی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پولیس اور بیوروکریسی کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

یہ لوگ حکومت میں نہیں رہیں گے آپ کیلئے مشکلات ہونگی، غیرقانونی کام کیے تو سب کا ریکارڈ ہ موجود ہے،ہر تنخواہ دار اپنی فیملی بیوی بچوں کا سوچتا ہے

پنجاب کے ضمنی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پولیس اور بیوروکریسی کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس اور بیوروکریسی کو خبردار کیا ہے کہ یہ لوگ حکومت میں نہیں رہیں گے آپ کیلئے مشکلات ہوں گی، غیرقانونی کام کیے تو سب کا ریکارڈ ہ موجود ہے،ہر تنخواہ دار اپنی فیملی بیوی بچوں کا سوچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت ایک حکومت آئی، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،یہ تجربہ لوگ سمجھے جاتے تھے انہوں نے مہنگائی اور معیشت کیلئے پلان لے کر آنا تھا، دونوں خاندان تین سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے، ہمارے تین سال تنقید کہ مہنگائی بہت لوگ پس گئے ہیں، انہوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے خود کو این آراو دے کر اپنے 11سو ارب کے کیسز معاف کروا لیے ہیں،میں لوگوں کو کہہ رہا تھا ان کا واحد مقصد حکومت میں آکر این آراو دینا تھا، لوگوں کو غصہ یہ ہے کہ آپ نے لوگوں کو کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی مارچ کیئے، لیکن اب لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں لوگ اب پوچھنا چاہتے ہیں کہ کون سی قیامت آگئی کہ دو ماہ میں سب کچھ آسمان پر چلا گیا، معیشت ، روپیہ اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے آگئی، انڈسٹری گروتھ اور کنسٹرکشن سیکٹر کی وجہ سے 55لاکھ نوکریاں دیں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں گروتھ ہوئی۔

لیکن کیا ہوا؟ گروتھ مستحکم تھی، زراعت اور فصلوں میں گروتھ ہورہی تھی، لیکن کون سی قیامت آگئی کہ سب کچھ نیچے چلا گیا، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، قوم اگر باہر نکل مظاہرے کررہی ہے تو آپ ڈنڈا استعمال کرنے کی بجائے ان کی بات سنیں، کہاں گئی بجلی؟ ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کراچی میں جس گرمی میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟ کیا وجہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے؟ایل این جی اور کوئلے پر پلانٹ لگائے، ساہیوال جیسی جگہ پر کوئلے پر پلانٹ بنایا، جس نے بھی ساہیوال پلانٹ لگایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، کراچی سے کوئلہ آتا ہے، نتیجہ یہ ہے پلانٹ چل نہیں رہے، سوال یہ ہے کہ بیرون ملک اور غداروں سے مل کر سازش کی، آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں، تو آپ کہتے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی نے کیا ہے، اگر ہم نے مہنگائی کی تھی پھر ہمیں حکومت میں رہنے دیتے،ہم آئی ایم ایف پروگرام کررہے تھے، ہمارے اوپر بھی پریشر تھا، کورونا بھی ہوا، انرجی کی قیمتیں اوپر گئیں، اس کے باوجود پاکستان سب سے زیادہ سستا ملک تھا، بجلی کنٹریکٹ انہوں نے سائن کیے تھے لیکن ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، سوا دومہینوں میں جتنی قیمتیں ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں بڑھیں، آٹا، گھی، ڈیزل پیٹرول اور بجلی کو دیکھ لیں، ابھی بجلی کے بل آنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.