پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لاہور میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں کو کیا مسائل درپیش ہیں؟ کون کون سی ادویات غائب کر دی گئی ہیں؟ سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آگئی

مارکیٹ میں بخار، خون پتلا کرنے والی، بلڈ پریشر، مرگی، ڈپریشن اور درد کی ادویات کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں

لاہور میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں کو کیا مسائل درپیش ہیں؟ کون کون سی ادویات غائب کر دی گئی ہیں؟ سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جان بچانے والی متعدد دواوں کی عدم دستیابی کے باعث مریض اور تیماردار شدید پریشان ہیں۔ مارکیٹ میں بخار، خون پتلا کرنے والی، بلڈ پریشر، مرگی، ڈپریشن اور درد کی ادویات کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ مریض اور تیماردار دواوں کے لئے پریشان ہو کر کئی دکانوں کے چکر لگارہے ہیں تاہم انہیں دوائیاں نہیں مل رہیں۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ گھر والوں کے لئے دوا خریدنے کے لئے دو تین میڈیکل اسٹورز پر گیا تاہم دوائیاں نہ ملیں۔ میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے ادویات کی فراہمی نہیں ہورہی، چند ایک دوائیں ہی ملتی ہیں، مرگی اور ڈپریشن کی متبادل دوائیں بھی دستیاب نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.