پاکستان

سمندر میں دس دن تک لاپتہ ہونیوالے عمانی نوجوان باحفاظت تلاش کر لیے گئے

پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ان دو عمانی نوجوانوں اور ان کے خاندان کے اعزاز میں یہ منفرد تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی

سمندر میں دس دن تک لاپتہ ہونے والے دو عمانی نوجوانوں سالم الجعفری اور علی الجعفری ، پاکستان کی سمندری حدود سے باحفاظت تلاش کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 25 جون 2022ء کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ان دو عمانی نوجوانوں اور ان کے خاندان کے اعزاز میں یہ منفرد تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔ تقریب کے روحِ رواں میاں محمد منیر ، سابق چیئرمین پاکستان سوشل کلب عمان تھے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی رکن مجلس شوری عمان ، جناب راشد بن عبداللہ سالم الغیلانی تھے ۔ تقریب کے مہمانِ اعزاز سفارت خانہ پاکستان کے عمان میں تعینات اتاشی برائے دفاعی امور  کاشف فرحان صاحب تھے۔ تقریب کی خاص بات عمانی معززین سمیت ، بخیر وعافیت عمان پہنچنے والے نوجوانوں اور ان کے اہل عیال کی کثیر تعداد میں شرکت تھی۔ تقریب کا آغاز  دونوں اطراف سے انتہائی والہانہ تھا ۔ نہایت پروقار انداز میں مکمل عمانی روایات کے تحت تمام عمانی شرکا روایتی عمانی اشعار پڑھتے ہوئے ہال میں داخل ہوے اور یقینی طور پر محسوس ہوا کہ یہ دو ممالک عمان اور پاکستان انتہائی قریبی تعلقات ، اخوت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ ہیں ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا تو سٹیج پر میزبانی کے فرائض ہر دل عزیز علمی و ادبی شخصیت جناب مقبول احمد شیخ صاحب نے سنبھالے ۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے آغاز ہوا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں کو بصد احترام سنا گیا ۔  کاشف احمد زعیم صاحب اور انکی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے اس موقع کی مناسبت سے ایک انتہائی اعلی ڈاکومنٹری تیار کی گئی تھی جو حاضرین کو دکھائی گئی جس میں پورا واقعہ بیان کیا گیا ، ناظرین خوب محظوظ ہوئے ۔ بعد ازاں مختلف عمانی معززین نے اس پر مسرت موقع کی مناسبت سے سٹیج پر آکر اظہارِ خیال کیا اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈیفنس اتاشی پاکستان ایمبسی عمان جناب کاشف فرحان  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وہ تمام مراحل بیان کیے جو ان عمانی نوجوانوں کی انتھک تلاش اور ان کو بخیر وعافیت عمان واپسی تک پاکستان نیول فورسز کی طرف سے سر انجام دیے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمانی اور پاکستانی قوم صرف دوست ہی نہیں بلکہ بھائیوں کی طرح ھیں اور بھائی ہی مشکل میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں. ہر دل عزیز راہنما الشیخ سید فیاض علی شاہ صاحب کو سٹیج پر بلا کر ان کے ہاتھوں آنے والے  مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے اور مہمانِ خصوصی کو یادگار کے طور پر علاقے کی 58 گنبد والی مسجد کا ماڈل پیش کیا گیا ۔عمانی شرکا اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے مل کر پاکستانی عمانی دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کیے ۔ آخر پر پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکا نے اس پروگرام کی ترتیب و معاونت پر میاں محمد منیر صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو بے حد سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ یہ تقریب عمان پاکستان برادرانہ تعلقات میں مزید نکھار لانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی ۔ تقریب کے روحِ رواں میاں محمد منیر صاحب ، منتظم اعلی  شبیر احمد ندیم صاحب ، سابق وائس چیئرمین پاکستان سوشل کلب اور اس پروگرام کی پوری انتظامیہ ارشد علی خان  ، چوہدری عباس  ، کاشف زعیم ، نا صر معروف ، چوہدری اصغر ، ڈاکٹر شرف  ، عبد الرحمن گلو ، رضوان احمد ، محمد عمران ، چوہدری اشرف ، محمد علیم  ، سید شاندار بخاری ، میڈم عذرا علیم ہ اور عابد مغل  نے شاندار طریقے سے تمام انتظامی امور سر انجام دے کر پروگرام کو یادگار بنا دیا ۔

تقریب میں مختلف پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیات جناب یسین بھٹی ، اقبال صاحب ، محمد علی فضل ، جناب چوہدری اشرف ،  اخمت حیات راجہ ،  عمران طور ، عثمان لکھن ،  محمد حفیظ ،  ڈاکٹر اکرام ،  ڈاکٹر اسد ، ڈاکٹر عبدالرحمن ،  سید زادہ سخاوت بخاری ،  سلیم اختر ، عبدالحمید آدم ، شکیل معروف ، مجاہد علی فضل ، وقار عابد ،  اعجاز مغل ،  فہد مسعود کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.