پاکستان

طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کھری کھری کیوں سنائیں؟

توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے کیلئے عمران خان نے قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا، دوست ملکوں کی دیئے ہوئے تحائف بیچ کر کھاگئے

مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کو کھری کھری کیوں سنائیں اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے کیلئے عمران خان نے قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا، دوست ملکوں کی دیے ہوئے تحائف بیچ کر کھاجائیں تو پاکستان کی کیا عزت رہ جائیگی؟ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے سے یہ گھڑیاں اپنی جیب سے نہیں خریدیں بلکہ گھڑیوں کو پہلے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا گیا بعد میں گھڑیوں کی فروخت سے ملنے والے پیسوں میں سے 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا گیا۔ ان تین گھڑیوں کی مالیت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی اور یہ گھڑیاں مشرق وسطی کے اعلی معزز ، خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد اور اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص نے پاکستان کے وزیراعظم کو تحفے میں دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.