پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، اگر صارفین نے بجلی کا بل نہیں ادا کرتے تو پھر ان کے مقدر؟ ہوشر باء کہانی کھل کر سامنے آگئی

پچھلے 24 گھنٹوں میں کراچی کو بجلی کی اوسطا فراہمی 2700 میگاواٹ رہی جس میں نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ اوسطا 1000 میگاواٹ بھی شامل

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، اگر صارفین نے بجلی کا بل نہیں ادا کرتے تو پھر ان کے مقدر؟ ہوشر باء کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کو بجلی کی اوسطا فراہمی 2700 میگاواٹ رہی جس میں نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ اوسطا 1000 میگاواٹ بھی شامل ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال جو عموما 250 سے 300 میگا واٹ تھا، وہ بڑھ کر اوسطا 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔ شارٹ فال جو کہ 24 گھنٹے موجود ہے اس کے باعث رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کرنی پڑرہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی پیدوار سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن کی قلت اور عالمی سطح پر فیول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے اس کے علاوہ مقامی گیس کی عدم فراہمی کے باعث کے الیکٹرک کے 200 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بجلی پیداکرنے سے قاصر ہیں۔ کے الیکٹرک نے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر بھی ڈالی ہے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان سے ٹیرف ڈفرینشل کلیمز کی مد میں عدم ادائیگی کے باعث فیول کی خریداری میں بھی مسائل درپیش ہیں، اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے حکومت پاکستان سے کم از کم 25 بلین روپے کی ادائیگی کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کی 2005 میں نجکاری کر دی گئی۔ کمپنی کے مطابق وہ پاکستان کا واحد علاقہ ہیں جو 6500 کلومیٹر کے علاقے میں بجلی فراہم کرتے ہیں۔ کمپنی کے سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ)، کویت، اور انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف )شامل ہیں اس کے علاوہ حکومت پاکستان بھی کمپنی میں 24.36 فیصد کی شراکت دار ہے۔ کے الیکٹرک کے سابق چیف آپریٹنگ افسر اکرام سہگل کہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کا نظام بہت پرانا ہے جب بھی گرمی آتی ہے تو وہ نظام ہیٹ ویو سے متاثر ہوتا ہے لہذا نہ تو پیدوار میں اور نہ ہی فراہمی میں بریک ڈان کا سامنا ہوتا ہے جب آپ سب سٹیشن سے آگے صارفین کو فراہمی کرتے ہیں تو وہاں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.