پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیاپرویز مشرف کو خفیہ طور پر پاکستان لایا جا چکا ہے؟ سابق صدر جنرل (ر) کو واپس لانے والے کون ہیں؟ تمام کرداروں کا نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے

کیاپرویز مشرف کو خفیہ طور پر پاکستان لایا جا چکا ہے؟ سابق صدر جنرل (ر) کو واپس لانے والے کون ہیں؟ تمام کرداروں کا نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔ سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔اطلاعات میں دعوی کیا جارہا تھا کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور وہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پرویز مشرف کی وجہ سے اسپتال کی سکیورٹی سخت کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.