پاکستان

آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا

آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی (آج ) سے ہوگیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر‘ مٹی کا تیل 18روپے 83 پیسے‘ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیٹرولیم لیوی کو بھی شامل کیا گیا ہے‘پٹرول پر 10‘ہائی اسپیڈ ڈیزل ‘ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.