پاکستان

کورونا کیسزمیں اضافہ ،سماجی فاصلہ یقینی بنانےکی ہدایت

کورونا وائرس سےعوام کوتحفظ دینےکیلئےہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہےہیں

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نےکہا ہےکہ کورونا وائرس سےعوام کوتحفظ دینےکیلئےہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہےہیں۔ عبدالقادرپٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کوکورونا وائرس سےبچنےکےلیےحکومت کی گائیڈ لائنزپرعمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں،سماجی فاصلے کویقینی بنائیں۔ ترجمان وزارت صحت کےمطابق سرکاری دفاترکیلئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی طرف سےجاری رہنما اصولوں پرعمل کیا جائے،جن میں مکمل ویکسینیشن،ماسک پہننا اورہاتھوں کوبارباردھونا شامل ہیں۔

دفترسمیت ہرجگہ بیٹھنےکےدوران سماجی فاصلہ رکھاجائے،نمازوں سمیت تمام عبادات کےدوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ دفاتر کےداخلی راستوں اورواش رومزمیں ہینڈ سینیٹائیزرموجود ہونا چاہیے،ہاتھ ملانےسےگریزکیا جائے۔ تمام دفاتراورعمارتوں کےداخلی راستوں پر ٹمپریچراورویکسینیشن کوچیک کیا جائے،کوویڈ کی علامات رکھنےوالوں کودفاتراورعمارتوں میں داخل نہ ہونےدیاجائے۔

نزلہ ،زکام ،چھینکوں اورسانس لینےمیں مشکل کی صورت میں افراد کا کوویڈ کا پی سی آریا اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جائے،ویکیسین یا بوسٹر شاٹ لگوانےکویقینی بنایا جائے،عمارتوں اوردفاترمیں آنےوالوں کوویکسین لگی ہونی چاہیےاوران میں کوویڈ کی علامات نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.