پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف کی حکومت نے عمران خان حکومت کے کون کون سے منصوبوں کو کھڈے لائن لگا دیا، بجلی کا تیز جھٹکا دینے والی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی

حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے میرا پاکستان میرا گھر اور کامیاب جوان یوتھ انٹرپرونیورشپ اسکیمز کو معطل کردیا

شہباز شریف کی حکومت نے عمران خان حکومت کے کون کون سے منصوبوں کو کھڈے لائن لگا دیا، بجلی کا تیز جھٹکا دینے والی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کم لاگت کی ہاسنگ اسکیم میرا پاکستان میرا گھر کو 2 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے ان اسکیمز کے تحت فنڈنگ روک دیں۔ سابق حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے کم لاگت کے گھروں کی میرا پاکستان میرا گھر اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت رعایتی شرح پر قرض دیے جاتے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت نے ان اسکیمز کا جائزہ لینے اور اس پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ شرح سود بڑھ کر 13.75 فیصد ہوگئی ہے اس لیے کم لاگت والی ہاؤسنگ اسکیمز جاری رکھنا حکومت کے لیے ناممکن نظر آتا ہے۔ آئی ایم ایف کے دبا میں حکومت مالی خسارہ کم کرنے کے لیے ریونیو بڑھانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے اس نے ہر قسم کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس سلسلے میں موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں حکومت پاکستان اسکیم کے پہلو پر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے۔ اس کے مطابق بینکس، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن (ڈی ایف آئیز)اور مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز)کو کم جولائی سے 31 اگست تک میرا گھر میرا پاکستان کے تحت مزید اقساط کا اجرا ی روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ تاہم ان کیسز میں کہ جہاں 30 جون 2022 تک جزوی ادائیگیاں ہوچکی ہوں مالیاتی ادارے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت بقیہ اقساط جاری کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.