پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہم نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت گرائی گئی تو؟ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بھی آپے سے باہر ہو گئے اور ایسا بیان داغ دیا کہ سب حیران ہوگئے

ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا ، سٹیٹ بینک نے بھی آج ڈسکاونٹ ریٹ میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے

ہم نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت گرائی گئی تو؟ سابق وزیراعظم خزانہ شوکت ترین بھی آپے سے باہر ہو گئے اور ایسا بیان داغ دیا کہ سب حیران ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا ،ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران حکومت کو گھر بھیج دیا گیا، اب نتائج دیکھیں ، اللہ پاکستان کی مدد فرما۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہمارے دور میں گزشتہ 17 سال میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی تھی ، ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا ، سٹیٹ بینک نے بھی آج ڈسکاونٹ ریٹ میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے، ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مفتاح صاحب ! پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ بین الاقوامی کموڈٹی سپر سائیکل کی وجہ سے زیادہ تھا ، 2018 میں ریکارڈ ترسیلات کیساتھ ہماری %CAD -3.4 بمقابلہ %5.8- جی ڈی پی تھی، مئی میں گرتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر کی وجہ سے CAD خسارہ 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.