پاکستان

راولپنڈی : بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

بارش کی پھسلن اوراووراسپیڈنگ کےباعث ضلع شیرانی کےحدود دہانہ سردانہ کےمقام پرکھائی میں جاگری

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.