پاکستان

بس کا المناک حادثہ:وزیراعظم کا لواحقین سےاظہارافسوس

وزیرِاعظم شہبازشریف سمیت اہم اعلیٰ سیاسی شخصیات نےاسلام آباد سےکوئٹہ جانےوالی بس کےحادثےپراظہارِافسوس کیا

بس کا المناک حادثہ:وزیراعظم کا لواحقین سےاظہارافسوس،کھوج نیوزکے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف سمیت اہم اعلیٰ سیاسی شخصیات نےاسلام آباد سےکوئٹہ جانےوالی بس کےحادثےپراظہارِافسوس کیا ہے۔ جاری کیے گئےبیان کےذریعےبس حادثےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پروزیرِاعظم شہبازشریف نےافسوس اوررنج کا اظہارکیا ہے۔ وزیرِاعظم نےمتعلقہ حکام کوحادثےکےزخمیوں کوفوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت بھی کی ہےصدرعارف علوی نےبس حادثے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ صدرمملکت کی جانب سےبس حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کےدرجات کی بلندی کیلئےدعا کی۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےکوچ حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نےژوب انتظامیہ اورریسکیو 1122 کوجائےحادثہ پربھرپورامدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِاعلیٰ نےہدایت جاری کی ہےکہ ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کےزخمیوں کا علاج اوردیکھ بھال یقینی بنایا جائے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنےبھی بلوچستان میں شیرانی کےقریب حادثےمیں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارِافسوس کیا ہے۔

حمزہ شہبازنےجاں بحق افراد کےلواحقین سےدلی ہمدردی واظہارِتعزیت کیا ہے۔ واضح رہےکہ بلوچستان کےضلع شیرانی کےقریب مسافر کوچ کھائی میں گرنےسے 19 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے۔ مسافرکوچ راولپنڈی سےکوئٹہ جا رہی تھی،حادثہ خیبرپختون خوا کی حدود کےقریب پیش آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.