پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اگر ملکی معیشت نیچے جائے گی تو کیا اس کا نقصان نیوٹرلز کو نہیں ہوگا؟ کیا وہ پاکستانی نہیں ہیں؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے پھر سوال اٹھا دیا

کون سی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔ ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے۔ جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کون سی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کیلئے نقصان نہیں ہو گا؟ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا مفاد ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شامل ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں۔ اب دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی۔ جو قیمت اس وقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکورٹی کیلئے ہو گا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں بیسز مل جائیں اور پاکستان کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کریں۔ کیا ہمارے ملک میں لوگوں کو خوف نہیں؟ ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں ،آج راولپنڈی سے پریڈ گراونڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا۔ امریکی سازش کے تحت عوام پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.