پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف حکومت نے بشریٰ بی بی کی فرنٹ وویمن فرح گوگی کے متعلق ایسا حیران کن قدم اٹھا لیا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے مجرم بھی کانپ اٹھیں گے

حکومت پنجاب نے سابق خاتون اوّل بشری بی بی کی دوست فرح خان کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

شہباز شریف حکومت نے بشریٰ بی بی کی فرنٹ وویمن فرح گوگی کے متعلق ایسا حیران کن قدم اٹھا لیا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے مجرم بھی کانپ اٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان نے فرح خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی اور کہا کہ عمران خان انہیں واپس لائیں۔وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، ان کے شوہر احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جب کہ بشری بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر اس سارے معاملات کو ڈیل کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس سیریز بنے گی کیوں کہ وہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.