پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر قیمتیں زمینیں موجود ہیں اور اس کا تعلق؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سچ بتا کر بڑا دعویٰ کر دیا

فرح گوگی کا بنی گالا سے تعلق ثابت ہو چکا ہے'فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں،انہوں نے اربوں روپے کمائے

فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر قیمتیں زمینیں موجود ہیں اور اس کا تعلق؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سچ بتا کر بڑا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی عمران خان کے فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں، فرح گوگی کے خلاف شہادتیں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔کسی ادارے کی طرف سے حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ کسی ادارے نے حکومت کو شکایت کی ہو۔راناثنا اللہ نے سابق خاتون اول فرح خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی کا بنی گالا سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں،انہوں نے اربوں روپے کمائے۔راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ خود جو کچھ انہوں نے کیا اس کا جواب نہیں دیتے۔ دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں۔قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.