پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم میاں شہباز شریف جب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے گئے تو انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ پرویز الٰہی کے تن بدن میں آگ لگ جائیگی

یہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ د اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا: چوہدری شجاعت

وزیراعظم میاں شہباز شریف جب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے گئے تو انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ پرویز الٰہی کے تن بدن میں آگ لگ جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملک اور پنجاب کی صورتحال پر گفت و شنید کی۔ سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چوہدری شافع حسین موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ د اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں دس سال سے زائد عرصہ گزارا ،عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں۔موجودہ حکومت میں کسانوں زمینداروں کے لئے لیے عملی کام کیا گیا۔وزیرخزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی۔موجودہ بجٹ میں صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔چوہدری شجاعت حسین نے تجویز دی کہ فصلوں کے بیج کو امپورٹ کرنے کی بجائے پاکستان میں اگایا جائے تاکہ پاکسان کو فائدہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.