پاکستان

بلوچستان کے علاقہ مچھ میں شدید بارشیں، سیلابی ریلے میں 5 کان کن بہہ کر جاں بحق

مقامی افراد نے ایک کان کن کو زخمی حالت میں بچالیا جب کہ ایک کان کن نے ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لی ہوئی ہے

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں 5 کان کن بہہ گئے ہیں مقامی افراد نے ایک کان کن کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان میں مچھ کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ 5 کان کنوں کو بہا کر لیگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ایک کان کن کو زخمی حالت میں بچالیا جب کہ ایک کان کن نے ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لی ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ندی میں ڈوبنے والے دیگر تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ اور گردو نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، نالے ابل پڑے، تیزہواں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں متعدد کچے مکانات متاثر ہوئے، ایک بوسیدہ چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں، سریاب میں گھر کی دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.