پاکستان

سابق وفاقی وزیر بابرغوری وطن واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار

بابرغوری نے ایک ہفتہ قبل بھی پاکستان واپس آنے کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدے تھے مگر اچانک وطن واپسی ملتوی کر دی تھی

سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری دبئی سے وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار ہو گئے ہیں ، بابر غوری گذشتہ ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری دبئی سے وطن واپسی پرکراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیے گئے۔ خود ساختہ جلا وطن ہونے والے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو کئی سال بعد وطن واپس لوٹتے ہی کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بابرغوری گزشتہ ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے اور انہوں نے ایک ہفتہ قبل بھی پاکستان واپس آنے کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدے تھے مگر اچانک وطن واپسی ملتوی کر دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر غوری 4 جولائی کی رات پونے دس بجے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے۔ ذرائع کے مطابق بابر غوری جونہی ائیرپورٹ سے باہر آئے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ موصول ہونے والی تصویر میں بابر غوری ائیرپورٹ کے باہر بعض سادہ لباس افراد اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق انہیں اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بابر غوری کی وطن واپسی سے متعلق پولیس کو الرٹ کیا ہوا تھا، جیسے ہی بابر غوری کراچی پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف تھانوں میں بابر غوری کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات ہیں، انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.