پاکستان

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں کس نے دیں؟ پتا چل گیا

اندرونی اور بیرونی سطح پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،ضرورت پڑنے پر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرسکتا ہوں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں کس نے دیں اس حوالہ سے تمام حقائق سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سطح پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،ضرورت پڑنے پر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرسکتا ہوں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفننگ دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اینکلوژرز میں کرسیاں لگائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت میں زمین کی منظوری کیلئے خط لکھا ہے ، جواب کا انتطارہے جبکہ پنجاب حکومت پنجاب کے 33 گرانڈ پی سی بی کو دینے کو تیار ہے۔ کمیٹی رکن کی جانب سے تنخواہوں کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نیجواب دیا کہ پی سی بی دیگر کرکٹ بورڈز کی نسبت اب بھی اپنے ملازمین کو کم تنخواہیں دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ تین ماہ میں بطور چیئرمین اب تک جنتے غیر ملکی دورے کیے ان پر اڑھائی لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں سب اچھا ہے ، کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ،اب 95 فیصد منافع فرنچائزز کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.