پاکستان

بشریٰ بی بی کی آڈیو کے بعد عمران خان کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے کا انکشاف

مبینہ آڈیو میں عمران خان بطور وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سفارتی مراسلے کا حوالہ دے کرکہہ رہے ہیں کہ 'lets play with it'

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی آڈیولیک ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں عمران خان بطور وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سفارتی مراسلے کا حوالہ دے کرکہہ رہے ہیں کہ ‘lets play with it’۔ انصار عباسی کے مطابق ایجنسیوں کے پاس ایسی کئی آڈیوز موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ فوج اور فوج کی اعلی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ اس مبینہ آڈیو میں سناجاسکتا ہے کہ بشری بی بی نے ہی غداری کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی، بشری بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈکردیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.