پاکستان

انحراف چھوٹی بات نہیں،چیف جسٹس پاکستان کےریمارکس

سپریم کورٹ کےچیف جسٹس عمرعطا بندیال نےکہا ہےکہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کےمنحرف اراکین کی الیکشن کمیشن  کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ منحرف اراکین کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پی ٹی آئی نےوزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں۔ وزارت اعلی کےلئےپی ٹی آئی کےامیدوارپرویزالہٰی نےانتخاب کےروزاجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسرقراردے چکا ہے۔ جب آپ کی جماعت نے اجلاس کا بائیکاٹ  کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی۔ جسٹس محمد علی مظہرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبر ہوتے ہوئے آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں۔

عدالت نے منحرف اراکین کو پارٹی پالیسی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.