پاکستان

بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ دہلی سے دبئی جانے والی بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث  کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.