پاکستان

بجلی بحران بےلگام ،شارٹ فال ساڑھے 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی بحران پرتاحال قابونہ پایا جاسکا،شارٹ فال تقریباً ساڑھے 6 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا

پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے  باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 398 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 27 ہزار 144 میگاواٹ تک ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 324 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔

نقصانات کےباعث 2 ہزار میگا واٹ سےزائد بجلی ضائع ہورہی ہے۔ زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پاورڈویژن کےذرائع کےمطابق ٹرپنگ اوراوورلوڈنگ کےباعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کےبشتر فیڈرزپرٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔ نجی شعبےکےبجلی گھروں 10ہزار 435، سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 616، پانی سے 5 ہزار 470، ونڈ اورجوہری پاورپلانٹس 2ہزار 364 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.