پاکستان

اگرمجھےکچھ ہواتو؟عمران خان ایک بارپھردھمکیوں پراُترآئے

عمران خان نےنیوزکانفرنس کرتےہوئےکہا کہ ہمیں دیوارسےلگایا گیا توجوکچھ معلوم ہےوہ سب بولوں گا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ میں نےایک ویڈیوبنائی ہوئی ہے، مجھےکچھ ہوا تووہ ویڈیوسامنےآئِےگی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو جو کچھ معلوم ہے وہ سب بولوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب پتا ہے کس نے کیا کیا، میں اپنی قوم کے لیے چپ ہوں، چاہتا ہوں ملک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے کوئی بات نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کس طرح یہ سازش ہوئی اور اس سازش میں کون کون ملوث ہے۔

عمران خان نےکہا کہ میں نےایک ویڈیوبنائی ہےاورمحفوظ جگہ پررکھی ہوئی ہے،ویڈیوسےقوم کوپتا چلےگا کہ کن کن کرداروں نے کیا کیا۔ انہوں نےکہا کہ اس ملک سےجواتنی بڑی غداری کی گئی وہ کس کس نےکی، دیوارسےلگایا گیا توسب کچھ قوم کےسامنےرکھ دوں گا کہ کیا ہوا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ سےآوازیں آرہی ہیں پنجاب کی انتظامیہ ان کوکامیاب کرانےمیں ملوث ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ مریم نوازوہ ہیں جنہوں نےکہا میری لندن توکیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں لیکن لندن میں چاربڑے بڑے اپارٹمنٹس مریم کےنام پرنکل آئے۔

انہوں نےکہا کہ مریم نوازکوسزا ہونی چاہیے تھی،کیلبری فونٹ معاملے پرمریم کوسیدھا جیل جانا تھا۔ سابق وزیراعظم نےمزید کہا کہ نیب بھی آج گئی، اپنےکیسز، اپنےجج، ملزم اب قاضی بن جائےگا۔ عمران خان نےکہا کہ پہلےانہوں نےچوری کی،این آراوون مل گیا، مشرف نے معاف کیا، اب ان سب کا مقصد این آر او 2 لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیں گرانے کی کوشش صرف اس لیے تھی کہ دوسری چوری پر این آر او مل جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار بھٹو کی حکومت کو ختم کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو ملک کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.