پاکستانفیچرڈ پوسٹ

17 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے قبل کونسا گندا اور گھنائونا کھیل کھیلا جانے والا ہے؟ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا

ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل بہت گندے کھیل کھیلے جائیں گے کیونکہ کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے کیونکہ انہی انتخابات پر اگلے 6 سال گزارنے ہیں

17 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے قبل کونسا گندا اور گھنائونا کھیل کھیلا جانے والا ہے؟ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو الیکشن ہے جس سے 5-6 دن پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل بہت گندے کھیل کھیلے جائیں گے کیونکہ کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے کیونکہ انہی انتخابات پر اگلے 6 سال گزارنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن جیت گئی تو حکومت گئی لہذا انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی گندا کھیل شروع کر دیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی، اتنی تیزی سے دنیا میں کہیں مہنگائی نہیں بڑھی۔نیب ترامیم کرکے اپنے کیسز میں مکمل تبدیلی کر دی گئی، لوٹوں سے ووٹ لیے گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے متعدد حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں انتخابی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی، جبکہ عمران خان نے ایک بار پر پھر عوامی رابطہ مہم بڑھانے اور ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے سرگرم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.