پاکستان

ملک بھرمیں مزید 100یو ٹیلیٹی سٹورزکھولنےکا فیصلہ

جی ایم یوٹیلیٹی سٹورزعنایت اللہ دولہ نےکہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا

حکومت نے ملک بھر میں مزید 100 یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جنرل مینیجر (جی ایم) کا کہنا ہے کہ کراچی، خیبر پخونخوا اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تقریباً 100 سٹورز کھولے جائیں گے،جی ایم یوٹیلیٹی سٹورز عنایت اللہ دولہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سمری تیار کررہے ہیں۔بعدازاں وزارت صنعت و پیدوار سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.